کراچی پہنچے مسافروں میں 24 گھنٹے کے دوران منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے

18 اگست ، 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پوکس کے شواہد نہیں ملے اس سلسلے میں اسکریننگ جاری ہے۔ بارڈر ہیلتھ سیکیورٹی کی شفٹ انچارج ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گزشتہ دو روز سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ممالک سے پہنچے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے۔