اسٹیبلشمنٹ ڈویژن چھٹی کے روز بھی متحرک؛ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کو ہٹا دیا گیا

18 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہفتہ کو چھٹی کے روز بھی متحرک رہا۔ وزیراعظم نے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اعزاز اسلم ڈار کو عہدے سے ہٹادیا ۔اعزاز ڈار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت، دو مرتبہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نو ٹیفائی کیا ، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 22 کے افسر اعزاز اسلم ڈار کو تبدیل کرکےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کے تبادلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔بطور ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن اعزاز ڈار نے 2022 منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اعزاز ڈار کے دستخط سے ایک ہفتے میں2 بار عمران خان کو بطور وزیر اعظم ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔دونوں بار عمران خان کو بطور وزیراعظم اتوار کو چھٹی کے روز سکبدوش کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی تحلیل پر عمران خان کو بطور وزیراعظم 3 اپریل 2022کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان دوبارہ وزیراعظم بحال ہوگئے تھے ۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کو 10 اپریل کو دوبارہ ڈی نوٹیفائی کیا گیا ۔