سندھ اور کے پی نے فوری طور پر بجلی سستی کرنے سے ہاتھ کھڑے کرلئے

18 اگست ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے فوری طور پر بجلی سستی کرنے کے معاملے پر ہاتھ اٹھا لئے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پنجاب میں بجلی سستی کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہئے جو دیر پا ہو، دو ماہ بعد کیا ہوگا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ 375 روپے کم کرکے کتنی غربت کم ہوجائے گی، پنجاب کو پورے پاکستان کے وسائل مل جاتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہر حکومت کی ترجیح ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے لیکن جب ہم ریلیف کا سوچتے ہیں تو آپٹکس کو مد نظر رکھتے ہیں، پنجاب میں دو مہینے کی ریلیف تو مل جائے گی اس کے بعد کیا ہوگا ہم یہ سمجھتے ہیں حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو دیر پا ہو۔