سمندری آلودگی،کراچی کا ساحل ڈیڈ زون، مینگرووز متاثر، مچھلیوں کی27اقسام ناپید

18 اگست ، 2024

کراچی(جمشیدبخاری) سمندری آلودگی کے سبب کراچی کا 129 کلومیٹر ساحل ڈیڈزون میں تبدیل ہورہا ہے،مینگروز کے جنگلات متاثر،مچھلی، کیکڑااور جھینگوں کی 27 سے زائد اقسام ناپید ہوچکیں۔ ملکی اور غیرملکی غیرسرکاری تنظیموں نےسمندری آلودگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سمندری آلودگی کم کرنے پر زور دیا ہے آلودگی کے سبب کیماڑی تامنوڑہ سمندر کا پانی سیاہ رنگ میں تبدیل ہوچکا ہے مینگروز کے جنگلات کو شدیدنقصان کے ساتھ ساتھ مچھلی، کیکڑااور جھینگوں کی 27 سے زائد اقسام ناپید ہوچکی ہیں یا پھرنقلی مکانی کرگئی ہیں۔