عوام حکمرانوں کی لوٹ مار سے عاجز آچکےبجلی کی مفت تقسیم بند کی جائے ‘خواجہ شفیق

18 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات، ادویات، دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خوف ناک اضافہ کے خلاف ملک بھر کے تاجر 28 اگست بروز بدھ شٹر ڈاؤن رکھیں گے جماعت اسلامی کی طرف سے حمایت کا اعلان قابل ستائش ہے دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی دیگر سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کریں ایک بیان میں تاجر برادری کے بزرگ رہنما خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ عوام ظالم کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار سے عاجز آچکے ہیں۔