انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانیکا حکم

18 اگست ، 2024

لاہور، اسلام آباد (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے فائروال کی تنصیب کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پرآئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔