ڈینمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

18 اگست ، 2024

کراچی(این این آئی)ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔