وہاڑی، سیکڑوں دکانوں کی نیلامی کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

18 اگست ، 2024

وہاڑی (نمائندہ جنگ) انتظامیہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سٹے آرڈر کے باوجود سیکڑوں دکانوں کی نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،تاجر نیلامی روکنے کیلئے ضلع کونسل جمع ہوگئے ،مظاہرین نے سیاہ پٹیاں باندھیں اور بچوں کے گلے میں روٹیاں لٹکا کر مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت ضلعی سردر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم ، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف ، نائب صدر راو اسحاق خاں ،جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد ، کاشف منور قریشی ، صدر موٹر سائیکل مارکیٹ عامر بھٹی ، بابا یعقوب لنگاہ ، پیر افضل ہاشمی سمیت دیگر نے کی۔