انفارمیشن گروپ‘ چار سینئر افسروں کو 19ویں گریڈ کی پوسٹنگ دیدی گئی

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن نمبر 2(9) 2023آئی جی ٹو کے مطابق انفارمیشن گروپ کے چار سینئر افسروں کو بنیادی پے سکیل نمبر 19میں ترقی دینے کے بعد اُنکی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن 15اگست 2024ء کو کر دیا گیا جس کے مطابق سہیل آفتاب ڈائریکٹر (پی آر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سہیل آفتاب این ایچ اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔