خانیوال،گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی

18 اگست ، 2024

خانیوال (نمائندہ جنگ) نواحی علاقے چھب کلاں میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گئے اور تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔نوجوان کی شناخت 24 سالہ سلطان ولد عثمان سکنہ 81 پندرہ ایل کے نام سے ہوئی ۔ ریسکیو ٹیم نے 24 گھنٹے بعد نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔