معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولاجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب

18 اگست ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) ملک کے معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ اسٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتخب ہوگئے۔ ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انتونیو چیوک کی زیر صدارت اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے دوران ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا شمار پاکستان میں موجود ان 2 نیورو سرجنز میں سے ایک میں ہوتا ہے جو امریکن بورڈ سرٹیفائیڈ ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔