عمران خان سے وعدہ کیا ہے اب کسی کانام نہیں لوں گا،شیرافضل مروت

18 اگست ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان سے اپنی ملاقات اور شکوے شکایتوں کا احوال پیش کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے وعدہ کیا ہے کہ اب کسی کا نام نہیں لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے جیونیوز کے پروگرام ’’ نیاپاکستان‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔۔ شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ عمران خان کو تو آپ پر شک نہیں ہے کہ آپ اسٹبلشمنٹ کے پلائنٹڈ ہیں اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح کا سوال کر رہے ہیں۔یہ کہہ کر شیر افضل مروت نے کال کو منقطع کردیا جس پر شہزاد اقبال نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ا ن کے سامنے وہی سوال رکھا تھا جو تحریک انصاف کے اندر سے الزامات لگائے گئے تھے کہ ان کا تعلق اسٹبلشمنٹ سے ہے تو کیا یہ بداعتمادی ختم ہوگئی ہے لیکن اس سوال ہو ناراض ہوگئے۔