شکیل خان کو پختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا، گورنر کے پی

18 اگست ، 2024

پشاور (نیوز ایجنسی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیے، ان کا کہنا ہے کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا ہے، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، میں اسلام آباد میں تھا واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔