گورنر پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو20لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

18 اگست ، 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے،نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی کا تحفہ دے دیا گیا۔گورنر ہائوس لاہور میں سردار سلیم حیدر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہائوس پہنچنے پر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہائوس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کی والدہ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کی وجہ سے ایک لمبے عرصے بعد ملک کو خوشی نصیب ہوئی۔