لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مختلف سیاسی رہنمائوں میں پنجاب کیلئےبجلی سستی کرنے کے اعلان پر رد عمل میں کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی سستی کیوں ،کیا دیگر صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس پر کہنا ہے کہ پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں لیا بلکہ اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں، آپ بھی حکومت سندھ سے بات کریں کہ وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں، حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریلیف صرف ایک صوبے کیلئے کیوں؟ مہنگائی تو پورے ملک میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی ضرورت سے زیادہ ہے، ہم نے سڑک بند کر کے عوام کو تکلیف دینے کے بجائے حکومت کو حل بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں بجلی کی ایک جیسی قیمت چاہتے ہیں، نواز شریف کے بجائے پریس کانفرنس وزیرِ اعظم کو پورے ملک کے لیے کرنا چاہیے تھی،ریلیف صرف پنجاب کیلئے،باقی صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ مصطفیٰ کمال نے کہا اُمید ہے وزیرِ اعظم پورے ملک کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کرینگے، بجلی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 1700 ارب روپے صرف نقصانات کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے، صنعتکار کہتے ہیں کہ 6 سے 9 سینٹ میں بجلی دیں اس وقت 16 سینٹ میں پڑ رہی ہے، ملک کے دیگر علاقوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، بجلی پورے پاکستان کے لیے 18روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی کا پاکستان کے بجٹ میں 65 سے 70 فیصد سے زیادہ کا حصہ ہے، ہم صرف کراچی کی ملک کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ملک میں بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے، ڈسکوز کی نجکاری کریں ہر علاقے میں ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیں۔جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ نے ردعمل میں کہا کہ میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئندہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہنگائی تو پورے ملک میں ہیں ،ریلیف صرف ایک صوبے کے لئے کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے پاکستان صرف پنجاب ہے دیگر تین صوبے پاکستان کا حصہ نہیں،کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ؟ ثابت ہوا کہ بڑے میاں پنجاب کے لیڈر ہیں، ہونا چاہیےتھا کہ بڑے میاں چھوٹے میاں، کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرتے،جو صوبہ بجلی دیتا ہے وہ اور بلوچستان بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے ؟کیا یہ جمہوری مساوات کی نفی اور دیگر صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں؟وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے،اس ریلیف کیلئے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں،مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، شکریہ۔
نئی دہلی ہندوستان میں آزادی اظہارکی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں عوامی...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےگزشتہ روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ خط...
اسلام آباد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
جکارتہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے تنقید کے باوجود فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دینے...
نئی دہلی بھارتی حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے جاری شورش کو کچلنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے بعدگزشتہ روز سب سے...
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن مریم نواز سے سوال...
اسلام آباد خام چینی کی درآمد پر وزیراعظم کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روزوزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی...
اقوام متحدہ گزشتہ روز دنیا بھر میں خوش رہنے کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق...