صارفین سےاربوں کی وصولی کےلیےڈسکوزکی نیپرامیں پٹیشن

18 اگست ، 2024

اسلام آباد (اسرار خان) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں صارفین سے 55؍ ارب 66؍ کروڑ روپے صارفین کے لیے نیپرا میں پٹیشن دائر کی ہے۔ اس سہ ماہی کا دورانیہ ستمبر تا نومبر 2024ء ہے یہ ریکوری چاہنے کا تعلق مختلف ایڈجسٹمنٹ سے ہےجس میں اپریل تا جون 2024ء بھی شامل ہے۔ اس ریکوری کا نمایاں حصہ 48.7 فیصد یعنی 22؍ ارب 86؍ کروڑ 80؍ لاکھ روپے صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں ہوگا جو نجی پاور جنریٹرز (آئی پی پیز) میں تقسیم ہوگا اس پٹیشن کی عام سماعت نیپرا 26؍ اگست کو کرے گی۔ جب نیپرا ایک بار ڈسکوز کےلیے فی یونٹ اضافی چارجز کا تعین کردے گی تو یہی چیز کے الیکٹرک کےلیے بھی لاگو ہوگی۔ یکساں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وفاقی حکومت پہلے ہی ہدایت جاری کرچکی ہے۔ ڈسکوز نے کیپسٹی چارجز کی مد میں ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اس میں ٹرانسمیشن چارجز، مارکیٹ آپریشن فیس، ایس سی اے ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) نقصانات اور دیگر آپریشنز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سہ ماہی مینٹی ننس چارجز شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت 47؍ ارب روپے بنتی ہے۔