عمران نے گلے لگایا ، آج ہم شیر وشکر ہوگئے، شیر افضل

18 اگست ، 2024

راولپنڈی(نیوز ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہو گئی، عمران نے گلے لگایا ، آج ہم شیر وشکر ہوگئے، مجھے نکالا ہی نہیں گیا تھا، بانی نے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری دی م اختلافات بانی کے کہنے پر ختم۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ، میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا ، ملاقات میں گلے شکوے دور ہو گئے ، مجھے پارٹی سے نکالا ہی نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 22 اگست جلسے کی ذمہ داری دی ، پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں، پارٹی رہنمائوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔