کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ممالک سے گزشتہ24گھنٹے کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے مسافروں میں منکی پوکس کے شواہد نہیں ملے اس سلسلے میں اسکریننگ جاری ہے۔ بارڈر ہیلتھ سیکیورٹی کی شفٹ انچارج ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گزشتہ دو روز سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ممالک سے پہنچے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی مسافر میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے۔ وفاقی ہیلتھ بارڈر سیکورٹی اور صوبائی طبی عملہ مسافروں کی اسکریننگ کیلئے مستعد ہے۔ مسافروں کے باڈی ٹیمپریچر کی خودکار تھرمل اسکیننگ مشین سے چیکنگ کی جاری ہے۔ مسافروں کے ہاتھوں اور بازووں پر منکی پاکس کی علامات کی مینول طریقے سے چینکگ کی جاتی ہے۔ مشتبہ مریض کےتفصیلی معائنے کے لئے آئسولیشن روم بھی ائرپورٹ پر فعال ہے۔
نئی دہلی ہندوستان میں آزادی اظہارکی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں عوامی...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےگزشتہ روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ خط...
اسلام آباد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
جکارتہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے تنقید کے باوجود فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دینے...
نئی دہلی بھارتی حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے جاری شورش کو کچلنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے بعدگزشتہ روز سب سے...
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن مریم نواز سے سوال...
اسلام آباد خام چینی کی درآمد پر وزیراعظم کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روزوزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی...
اقوام متحدہ گزشتہ روز دنیا بھر میں خوش رہنے کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق...