کراچی ( ٹی وی رپورٹ) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ 9مئی کو جنرل باجوہ کو شدید غصہ تھا ، جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ڈیل نہیں ہوئی، اگر ڈیل ہوئی تو جنرل باجوہ کو کیا ملا کیا ، وہ ابھی کہیں بیٹھے ہیں، کیسی ڈیل ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا، جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری توسیع نہیں چاہتے تھے وہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری جرم قرار دیتے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے ۔ تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو تعینات کرنا چاہتی تھی۔ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق جنرل باجوہ سے ضرور تھا غیر سیاسی معاملات میں میری اُن سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ آخر میں میری سیاسی بات ہوئی تھی جب وزیراعظم نے مجھے معاون خصوصی تعینات کیا اس کے بعد متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔وزیر دفاع کی حیثیت سے خواجہ آصف کی کتنی ملاقاتیں ہوئی ہوں گی ؟ اس سوال کے جواب میں ملک احمد خان نے کہا کہ جن ملاقاتوں کا وہ ذکر کر رہے ہیں ان دنوں ملک میں سیاسی ابتری کی فضا تھی پی ڈی ایم کی حکومت ضرور تھی لیکن عمران خان اسٹریٹ کو ڈکیٹیٹ کر رہے تھے۔عمران خان کی خواہش تھی کہ جنرل عاصم منیر چیف نہ لگیں جبکہ مسلم لیگ نون یہ کہہ رہی تھی کہ اصول اور میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا اور اس بات کے حق میں خواجہ آصف بھی سرفہرست تھے۔عمران خان جب انہیں میر جعفر میر صادق کہہ چکے تھے اس کے بعد ان کی ایک ملاقات ہوئی اور عمران خان نے جلسے میں کہا کہ جنرل باجوہ کو بے شک بنا دیں جبکہ پرویز خٹک دو دفعہ اور ایک دفعہ اسد عمر بھی انہیں آفر کرنے گئے تھے اور جو چار لوگ ساتھ گئے تھے ان میں سے ایک صاحب نے مجھے پوری بات بتائی کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ توسیع لے لیں ہماری حکومت نہ گرائیں انہوں نے کہا مجھے توسیع نہیں چاہیے۔ میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ جنرل ساحر شمشاد کا نام آگے کیوں لائے کیا اس کی وجہ جنرل فیض نے جو فضاء بنائی تھی یا وہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بنانا چاہتے تھے ۔ اس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری اس معاملے پر کبھی اُن سے بات نہیں ہوئی ۔ جنرل فیض سے متعلق عمران خان نے کہہ دیا کہ میرا اُن سے تعلق نہیں اور کہا پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جنرل باجوہ کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے اور یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی جنرل باجوہ سے ڈیل ہوئی اگر ڈیل ہوئی تو اس کے نتیجے میں جنرل باجوہ کو کیا ملا کیا وہ ابھی کہیں بیٹھے ہیں کیسی ڈیل ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا۔عمران خان چاہتے تھے جنرل فیض ڈی جی آئی کے آفیس میں رہیں۔ جنرل باجوہ کہتے تھے کہ آپ خواہش کرتے ہیں کہ یہ اگلے آرمی چیف ہوں اور انہوں نے کور کمانڈ نہ کی ہو تو ایک سال کے لیے انہیں یہاں سے جانا پڑے گا اس پر عمران خان نے ڈیمانڈ کی وہ آئی ایس آئی کو کور بنانے کی تجویز بھی سامنے لائے تھے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ رول بدل دیں۔ انہوں نے کہا کیا میں اس کو پنجاب پولیس کے لیول پر لے جاؤں فوج کو ان کو جانا پڑے گا۔ جنرل باجوہ دوسری توسیع نہیں چاہتے تھے آدمی جھوٹ بولتا ہے لیکن حقائق حقائق ہوتے ہیں اور حقائق یہ ہیں کہ توسیع نہیں ہوئی اور حکومت جو تقرری چاہتی تھی وہ ہوئی۔ دو جنرلز نے ریٹائر ہونا تھا ایک نے پانچ نومبر کو ایک نے اٹھارہ نومبر کو اور تعیناتی کی تاریخ انتیس تھی ۔ جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ اگر میں ان دونوں کی ریٹائرمنٹ سے پہلے بھیج دیتا ہوں تو یہ دو نام بیچ میں ہوں گے میں انہیں روک نہیں سکتا ان کی ریٹائرمنٹ پانچ اور اٹھارہ میں تیرہ دن ہیں اس کے بعد اکیس تاریخ کودو دن کی میری مصروفیت ہے اکیس تاریخ کو یہ سمری آپ کی طرف بھیجوں گا وہ سمری اکیس کے بجائے چوبیس کو ہونی ہے۔ اس ساری گفتگو میں خواجہ آصف میرے ساتھ تھے۔ جنرل باجوہ پر یہ واضح تھا کہ نوازشریف توسیع پر قائل نہیں ہوں گے دوسرا وہ پہلی توسیع کو غلطی اور اگلی کو جرم سمجھتے تھے ۔
نئی دہلی ہندوستان میں آزادی اظہارکی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں عوامی...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےگزشتہ روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ خط...
اسلام آباد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
جکارتہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے تنقید کے باوجود فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دینے...
نئی دہلی بھارتی حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے جاری شورش کو کچلنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے بعدگزشتہ روز سب سے...
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن مریم نواز سے سوال...
اسلام آباد خام چینی کی درآمد پر وزیراعظم کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روزوزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی...
اقوام متحدہ گزشتہ روز دنیا بھر میں خوش رہنے کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق...