کراچی (نیوز ڈیسک) آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کئے جانے کا امکان، پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے ساتھ شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کا مقصد کمیٹی کو اس سلسلے میں مستقبل کے اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کہا کہ پاور ڈویژن ایک خصوصی اجلاس میں کمیٹی کے ساتھ آئی پی پیز کی مکمل تفصیلات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے تاہم، انہوں نے دلیل دی کہ ابتدائی طور پر ان کے افسران کمیٹی کے ان ارکان کو بریف کریں گے جنہیں آئی پی پیز کا کچھ علم ہے اور بعد میں یہ معاملہ پوری کمیٹی کے سامنے عوامی طور پر یا ان کیمرہ رکھا جائے گا، ان کی تجویز کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس بنیاد پر مخالفت کی کہ یہ معاملہ چند ممبران کے سامنے نہیں بلکہ پوری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر چوہدری حکومتی ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے دھرنے کے دوران جماعت اسلامی (جے آئی) سے مذاکرات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز عوام کا خون چوس رہے ہیں اور ان کے معاہدے کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں۔
نئی دہلی ہندوستان میں آزادی اظہارکی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ ہندوستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں عوامی...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےگزشتہ روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ خط...
اسلام آباد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
جکارتہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے تنقید کے باوجود فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دینے...
نئی دہلی بھارتی حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے جاری شورش کو کچلنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے بعدگزشتہ روز سب سے...
کراچی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن مریم نواز سے سوال...
اسلام آباد خام چینی کی درآمد پر وزیراعظم کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روزوزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی...
اقوام متحدہ گزشتہ روز دنیا بھر میں خوش رہنے کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق...