حماس نے جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر کا دعویٰ مسترد کردیا

18 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے قریب ہونے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہم ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں۔ امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہونے کے بیان پر حماس کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔