اسلام آباد(جنگ رپورٹر) مبارک ثانی کیس میں پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 3 رکنی بینچ 22 اگست کو صبح 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا، دوسری جانب حیران کن طور پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے ایسی کوئی بھی درخواست دائر نہیں کی ،ہفتہ کے روز پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کے توسط دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس مقدمہ میں نظرثانی کی درخواستوں کے فیصلے میں عدالت نے وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے قراردیا کہ ملزم مبارک ثانی کی ضمانت کی درخواست کی منظور ی میں ان فیصلوںمیں طے اصولوں سے مختلف رائے نہیں دی ، مقدمہ کے فیصلے میں عدالت کی جانب سے کچھ ایسی آبرزویشن دی گئی ہیں جو عدالتی فیصلوں کے مطابق نہیں ،جنکی نشاندھی کرتے ہوئے متعدد مذہبی رہنمائوں مفتی محمد تقی عثمانی،مفتی منیب الرحمن ،مولانا زاہد الراشدی، مفتی شیر محمد خان، مولانا فضل الرحمن، حافظ نعیم الرحمن ،پروفیسر ساجد میر ،مولانا انوار الحق، مولانا طیب قریشی ،سید جواد علی نقوی، مولانا ڈاکٹر عطااللہ رحمان ،صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،اور مولانا محمد اعجاز مصطفی سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ ان آبزرویشنز کی اصلاح ضروری ہےاس لئے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرکے اس فیصلے میں درستگی کی استدعا ہے ۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال...
کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کونسل کے قواعد میں حالیہ ترامیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر اہم...
اسلام آباد پاکستان کے وزیر خا رجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں ا پنی قائدانہ...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ترقیوں کے احکامات جاری ۔ تقرری کے منتظرحکومت خیبر...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسیف پرائمری...
ماسکو ایران جنگ بحران کے باعث روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کرنے کی پیشکش کر دی۔روسی وزیر خارجہ نے پریس...
کراچی قومی ایئرلائن ، اپریل میں کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کرنیکی تیاری،نجکاری کا ہدف اپریل کے آخر تک...
کراچیامریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع پر...