اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے فائروال کی تنصیب کفخلاف دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے گئے۔وکیل ایمان مزاری کے توسط سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی متاثر ہونے سے پٹشنر کا ذریعہ معاش کیسے متاثر ہوگا؟ کوئی دستاویز نہیں لگائی گئی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا کہ معلومات حصول کا پہلا فورم پاکستان انفارمیشن کمیشن ہے ہائیکورٹ میں کیسے پہلے درخواست دائر کر سکتے ہیں؟ رجسٹرار آفس نے کہا کہ فائروال لگائے جانے کو چیلنج کیا گیا لیکن کوئی آرڈر یا نوٹیفکیشن ساتھ نہیں لگایا گیا، پٹیشن کے پارٹ 2 کی لائن 11 میں نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ یاد رہے کہ فائروال کی تنصیب و انٹرنیٹ کی بندش کفخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بظاہر فائروال کی انسٹالیشن سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں انتہائی کمی آئی، نوجوانوں کا نقصان ہوا جو ڈیجیٹل اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائروال کی تنصیب کو روکا جائے اور تنصیب اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے۔ درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی کہ ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
کوئٹہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس کے ہلاک شدہ دہشت...
کوئٹہ کوئٹہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی فرد...
بیلہ/ کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر شدید رد...
کوئٹہ قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبد الخالق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال...
کوئٹہکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گادن...
اسلام آبا د کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، جسکے تحت فیڈرل پبلک...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس...