اسلام آباد( پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنمائوں سے ناراض ہیں،اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمٰن گلے شکوے کرتے رہے جس پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے مولانا کو منانے کی بھر پور کوشش کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کیلئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی جسکی وجہ سے ڈیڈلاک ختم نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کر دیا، جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی ’’ہاں‘‘ سے مشروط کر دیا۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...