بشریٰ بی بی وعدہ معاف گواہ بن سکتی ہیں،ذرائع

18 اگست ، 2024

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ کیسے تھا؟ بانی تحریک انصاف پر کس کا کنٹرول تھا؟ فیض عمران رابطہ کا سراغ کیسے لگایا گیا،؟ تحقیقات میں حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بشری بی بی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اطلاعات ہیں کہ وہ ان سارے معاملات سے اپنی اور گوگی کی جان چھڑانے کیلئے بات وعدہ معاف گواہی کی طرف بھی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق فیض حمید بشری مانیکا کے ذریعے عمران سے رابطے میں تھے، سب سے پہلے بشری بی بی کو وقت سے پہلے کچھ خبریں بتائی گئیں۔جوانہوں نےاپنا الہام کہہ کر یہ عمران خان کو بتائیں۔جب خبریں سامنے آتیں تو عمران کو بھی یقین ہوگیاکہ بشری ولی کامل ہے حالانکہ وہ خبریں انہیں فیض حمید بتا رہے ہوتے۔ فیض حمید کی گرفتاری اور چکوال سے ملے گئے آئی فون کی بدولت دونوں کے تعلقات کا انکشاف ہوا۔