پشاور (نیوز ایجنسی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کردیے، ان کا کہنا ہے کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ہٹایا گیا ہے، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی، میں اسلام آباد میں تھا واپس آتے ہی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، کرپشن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ جب صوبائی وزیر نے چارج شیٹ کیا تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتے لیکن وزیراعلیٰ نے خود مستعفی ہونے کی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستے سے ہٹایا جاتا ہے، ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں احتساب کمیشن کو بند کردیا گیا تھا۔
کراچی غزہ میں دو دہائیوں میں پہلے بلدیاتی الیکشن، حماس کی مقبولیت کا امتحان،یہ انتخابات امریکہ کے غزہ پٹی سے...
دبئی امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے، امارات کو کسی بیرونی...
کراچی برطانیہ میں نئی نسل کیلئے سگریٹ خریدنے پر پابندی، تاریخی قانون منظور، 2009 کے بعد پیدا افراد کبھی سگریٹ...
دبئی دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری نمایاں،یہاں تقریبا 900 انتہائی امیر افراد...
کراچی امریکہ اسرائیل تعلقات میں سرد مہری، عوامی رائے میں بڑی تبدیلی، امریکی نوجوانوں میں اسرائیل کی حمایت...
کراچییورپی یونین توانائی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے...
کراچی ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ...
کراچی ایران جنگ،چین کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے،وہ خود کو امریکا سے مختلف ظاہر کرنیکی کوشش کر رہا ہے۔بیجنگ نے غیر...