کوئٹہ: وزیر داخلہ کا دورہ شہر، سیکورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ ، مغربی بائی پاس ، سمنگلی روڈ ، سریاب روڈ ، ہزار گنجی اور گاہی خان چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر شہر میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات مزید تیز کرے ، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، عوام بھی سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔