بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات ہیں،سیدال خان

18 اگست ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان میں نادرا کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی۔۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نادرا کے سینئر آفیسر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے لئے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کے اجرا ءکے عمل کو آسان بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے۔ دور دراز علاقوں کے عوام کو بعض اوقات سفری مشکلات کی وجہ سے شناختی کارڈ کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے علاقوں کے لیے نادراکو موبائل ٹیموں اور دیگر مناسب اقدامات کے ذریعے سہولت فراہم کرکے آسانی پیدا کی جا سکتی ہے ۔۔ اس موقع پر انہوں نے ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔