بجلی بلوں کاریلیف ملک بھرکے صارفین کودیاجائے‘مولاناخلیل مخلص

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا خلیل احمد ‘ امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ مولانامیاں محمداجمل قادری جنرل سیکرٹری مفتی احمدعلی ثانی صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے کہاہے کہ ریلیف اور ترقی صرف پنجاب کے لیےہے دیگرصوبوں کامقدر بدحالی اورمحرومی ہےبجلی کے بلوں میں اگرپنجاب کے عوام کوریلیف مل سکتاہے تودیگر صوبوں کے لوگوں کوکیوں نہیں پنجاب حکومت کا مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دینے کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے نون لیگ کی نظر میں غریب عوام صرف پنجاب میں ہےرہنمائوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے پاس غریب کیلئے کچھ نہیں اس لیے انہوںنے محنت کش طبقے کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل بنادیا ہے جس کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ۔