بدامنی نے عوام کوبے چینی کی کیفیت میں مبتلا کیا،جمعیت نظریاتی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد‘ آغا ابراہیم شاہ، مولانا خدائے نظر‘ حاجی دادمحمد‘ مولانا محمد ابراہیم مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں مسلسل دھماکوں ، ڈکیتی ، لوٹ مار ، قتل اور اغواء برائے تاوان کی واردات نے عوام کوبے چینی کی کیفیت سے دوچار کیا ہے ،بے گناہ انسانوں پر دھماکے سفاکیت کی انتہاء ہے، حالات مسلسل ابتر ہوتے جارہے ہیں، عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، شہریو ں کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ،شہر میں جرائم اور بدامنی کا خاتمہ حکومت کی اولین زمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید قانون کا راگ نہ الاپیں، حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لے ، عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، پولیس گشت میں اضافہ کرکے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کاادراک حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے زمہ داری ہے، ارباب اقتدار کے مذمتی بیان یا اسے محض کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا نہ تو کافی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کا حل ہے۔