قلات: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت3افرادجاں بحق

18 اگست ، 2024

قلات (نامہ نگار)قلات میں دو مختلف حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے قلات پولیس کے مطابق سنگداس کےمقام پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمدنورجاں بحق جبکہ قومی شاہراہ آغا ہوٹل کے قریب کار موٹرسائیکل کوکچلنے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمدیعقوب اور کار میں سوارخاتون جاں بحق ہوگئیں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔