دالبندین سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی‘افغان باشندے تھے

18 اگست ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دالبندین سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ۔تمام لوگ افغانستان کے علاقے لشکرگاہ کے رہائشی تھے ۔ ایس پی چاغی کے مطابق دالبندین کالج کے قریب گزشتہ روزکھمبوں سے بندھی ہوئی پانچ لاشیں ملی تھی جنہیں انتظامیہ نے شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھ دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت روزی خان ولد محمد ،رحمت اللہ ولد عبد الحمید، سمیع اللہ ولد عبد الولی،آغا ولی ولد محمد ولی ،سردار ولی ولد گلاب شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔جنکا تعلق افغانستان کے علاقے لشکرگاہ سے تھا ۔تمام لاشوں کو دالبندین سے کوئٹہ سرد خانہ روانہ کردیا ہے پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔