سبزل روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں کادستی بم حملہ، تین راہگیر زخمی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سبزل روڈ یونیورسٹی چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں کادستی بم حملہ تین راہگیر زخمی ہو گئے جبکہ دو گاڑیوںکو شدید نقصان پہنچا پولیس کے مطابق سبزل روڈ یونیورسٹی چوک کے قریب گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم دکانوں کے قریب کھڑی گاڑی کے نیچے گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین راہگیر احسان اللہ ولد محمد علی ٗ عبداللہ ولد عبدالرشید اور رحیم اللہ حوالدار ولد عالم گل زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ دھماکے سے دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔