کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا انجینئرنگ کنونشن پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی زیر صدارت ہواجس سے عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، انجینئر عثمان بابئی ،ر مضان اچکزئی، ڈاکٹر ایوب نے خطاب کیاا سٹیج سیکرٹری کے فرائض حفیظ اللہ یاد نےانجام دیئے کنونشن میں پشتونخوامیپ کے صوبائی ایگزیکٹیوز ، حفیظ ترین، گل خلجی، حبیب الرحمن بازئی، صورت خان کاکڑ، فیض اللہ آغا، نوابزادہ اسفندیار جوگیزئی اور رزاق ترین بھی شریک تھےعبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ متعصبانہ رویے کو فی الفور لگام دیں پشتون بیلٹ کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں‘مائنز مزدوروں کے بچوں کے سکالر شپس پر ناروا ڈاکے کو فوری طور پر واپس لیتے ہوئے طلبا سکالرشپس کے لیے مروجہ طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے ورنہ پشتونخوامیپ جلد ہی احتجاج کی کال دے کر عدالت جائے گی مقررین نے کہا کہ انجینئر ز کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انفراسٹریکچر سے لے کر بائیوانجینئر نگ اور خلاء تک رسائی جدید انجینئرنگ کی مرہون منت ہے زندگی کے تمام شعبوں کی ترقی تب ممکن ہے جب اقوام کے قدرتی وسائل ان کے اپنے اختیار میں ہوںمقررین نے کہا کہ ملک بالخصوص صوبے میں پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک اوربے انصافیاں ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہیں صوبائی ترقیاتی بجٹ میں پورے پشتون علاقوںکے لیے تقریباً تین کھرب اور بلوچ علاقوں کے لیے 10کھرب سے زیادہ لاگت کے منصوبے رکھے گئے ہیںرواں مالی سال میں ان منصوبوں پر خرچ کیلئے دو کھرب 47ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ،جس میں پشتون اضلاع کیلئے تقریباً 80ارب اور بلوچ کیلئے ایک کھرب 67ارب روپے مختص کیئے گئے ہیںاس طرح پشتون فارم 47کے نمائندے سے حساب نہیں اور مرکز میںبھی فارم 47کے نمائندوں نے پشتونوں کاحق پامال کیا غیر آئینی وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دنوں صوبے کے مائنز مزدوروں کے بچوں کے لیے اسلام آباد زیذیڈنشل سکول اینڈ کالج سے جو425 سکالرشپ مقرر تھےمیں حقیقی بچوں کی بجائے بغیر ٹیسٹ وانٹرویو ڈیرہ بگٹی کے بچوں کا انتخاب کرکے انہیں اسلام آباد روانہ کردیا ۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...