اسلام آباد (پ ر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قدرتی وسائل پر سب سے پہلا اور بڑا حق صوبے کے باسیوں کا ہی ہے، ملک میں سب سے بڑے گیس کے ذخائر بھی بلوچستان ہی میں دریافت ہوئے تھے، اصول اور ضابطہ یہ ہے کہ جہاں تیل یا گیس کے ذخائر دریافت ہوں اس علاقے اور صوبے کے مکینوں کو سب سے پہلے یہ سہولیات فراہم کی جائیں لیکن اس صوبے کے حوالے سے ان قواعد و ضوابط کو ابتداء سے ہی ملحوظ نہیں رکھا گیا۔ بلوچستان کے مسائل بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کے وسائل تک یہاں کے عوام کی رسائی سب سے آخر میں ہوتی ہے، آج بھی بلوچستان کے ایسے بے شمار علاقے ہیں جہاں اسی صوبے سے نکلنے والی گیس نہیں پہنچائی گئی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موسم شدید نوعیت کا ہوتا ہے، عوام شدید سردی سے بچاؤ کیلئے مہنگی لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔جب تک بلوچستان کےعوام کے مسائل حل نہیں کئے جائیں گے ملکی معیشت آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ریاستی اکائیوں کو ساتھ لیکر چلے۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے صوبوں کے درمیان محاذ آرائی کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ایسے موقع پر جب کہ ملک شدید تقسیم اور تفریق کا سامنا کر رہا ہے اس کو یکجا اور توانا کرنے کے لئے علاقائی محرومیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مقامی وسائل پر مقامی لوگوں کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...