پشاور (آئی ا ین پی ) خیبر پختونخوا میں وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کرپشن و بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ گڈ گورننس کمیٹی متحرک ہو گئی۔ گڈ گورننس اجلاس میں کابینہ اراکین کے خلاف شکایات پر تحقیقات کی گئیں جبکہ صوبائی کابینہ کے 3 سے 4 مزید وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں اہم وزارتوں پر فائز وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے اور وزرا پر کرپشن، ٹرانسفر پوسٹنگ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 27 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی اراکین کی کارکردگی کو گڈ گورننس کمیٹی نے غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ دوسری جانب برطرف صوبائی وزیر شکیل خان اور وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں کے درمیان تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، واٹس ایپ گروپ میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی ٰعلی امین گنڈاپور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزمات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ کے پی کو استعفی ٰدیا، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔ دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کردیئے۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...