کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی استعفیٰ دے چکے ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کو روکنے میں سخت قوانین کی ناکامی پر ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں اور خواتین گروپ ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں۔کولکتہ کے سرکاری اسپتال ʼآر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں 31 سالہ خاتون جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، آج ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر طبی سہولیات احتجاجاً 24 گھنٹے کےلیے بند کر دی گئیں۔کولکتہ ہائیکورٹ کے حکم پر سی بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب کولکتہ ہے،۔جونیئر ڈاکٹروں کی تنظیم دی فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ان تمام ذمہ داروں کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے جو ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کی زندگی اور عزت کے تحفظ میں ناکام رہے۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...