کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کے احکامات کے مطابق کوئٹہ میں قصائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری ہے۔ان کاروائیوں کا آغاز مسلسل عوامی شکایات کے بنا پر کی جارہی ہیں اس سلسلے میں کوئٹہ میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 71 قصاب خانے سیل جبکہ 21 قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے کاروائیاں میں حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ میں 201 قصابوں کا دورہ کیا۔جس میں عالمو چوک جوائنٹ روڈ سریاب روڈ ارباب کرم خان روڈ کاسی روڈ کچلاک سمنگلی بلیلی پرنس روڈ برما ہوٹل دکانی بابا چوک اور مختلف علاقوں میں شامل ہے اس موقع پر قصابوں پر قیمتوں اور صفائی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کارروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) ماریہ شمعون اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)خالد شمس نے حصہ لیا۔ اسکے ساتھ سپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ مجسٹریٹ حسیب سردار نے بھی کارروائی کی۔اس حوالے سیڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسدکا موقف ہے کہ کوئٹہ میں کسی کو ناجائز منافع خوری کرنے نہیں دینگے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کے بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہیں۔ دو ہفتے مسلسل نانبائیوں کے خلاف کاروائیاں کرکے سرکاری رٹ قائم کردی۔ اس ہفتے مسلسل عوامی شکایات کے بنا پر قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...