محدود وسائل میں زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں‘ فیصل خان جمالی

18 اگست ، 2024

اوستہ محمد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر صحت سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت محدود مدت اور محدود وسائل میں کام کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کےزیادہ سے زیادہ مسائل حل کرکے انہیں ریلیف دیاجائےان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ تاج محمد پندرانی میں میر صابر خان پندرانی سےگفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوںنے صوبائی وزیر کو علاقے میں پانی کی شدید قلت اور جبل پور فیڈر پر بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ سے آگاہ کیا جس پر میر فیصل جمالی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کامنشور ہی عوام کوبلاتفریق سہولیات دینا ہے پانی اوربجلی کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر میر صابر پندرانی کی جانب سے صوبائی وزیر کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جس میں میر قربان علی پندرانی میر زیب حیدر پندرانی ،سید لیاقت علی شاہ ، میر نیاز خان پندرانی ، نائب خیر بخش لاشاری ، میر محمد عارف سرپرہ ، میر محمد حسن ڈومکی ، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل میر اعجاز علی ہجوانی امام بخش جمالی ، حاکم خان جمالی ڈی ایچ او عبدالمنان لاکٹی ودیگربھی شریک تھے۔