حکمرانوں کو ملک بھرمیں ریلیف دینا ہوگا‘ جماعت اسلامی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف جو احتجاج شروع کیا ہے اسی کی بدولت بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی ہوگی جماعت اسلامی نے صرف پنجاب کیلئے اورصرف دوماہ کیلئے ریلیف نہیں مانگا پورے ملک اور پورے سال کیلئے حکمرانوں کو ریلیف دینا ہوگا ۔ظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی اوربے حسی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امیر اسامہ رضی ودیگر 20اگست کوئٹہ پہنچیں گے۔وفاقی حکومت و حکمران الیکشن کمپیئن کے دوران اورجماعت اسلامی کے دھرنے شرکاء سے کیے گیے وعدوں کو فی الفورپوراکریں۔