پشین(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ وطن کے وسائل پر قبضہ کیلئے یہاں دہشت گردی بھتہ خوری منشیات فروشی مسلح جھتے ڈیتھ سکواڈ طویل المیعاد پالیسیوں کا تسلسل ہے، اشرافیہ آج بھی جنگی معیشت کو پروان چڑھا رہی ہے، شہدا اگست کے زخم بھلانے کے نہیں وقت آنے پر ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا، یہ سب کچھ تب ممکن ہوگا جب فعال منظم تنظیمی ربط ہو، فکر باچاخان کی صد سالہ جہد تنظیم کی مرہون منت ہے، بنیادی یونٹ اور کارکن اثاثہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز پشین،باچاخان مرکز خانوزئی اور برشور میں تحصیل برشور ورکرز اجلاسوں سے خطاب کے دوران کیا۔ جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر اصغر علی ترین مرکزی سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ ارارکان مرکزی کمیٹی ڈاکٹر اقبال ترین سید عبدالرب آغا اسرار پانیزئی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب حضرت علی اچکزئی صوبائی سیکرٹری باچاخان مرکز عصمت داوی تحصیل صدور مجیب الرحمنٰ عبدالوحید صدام خان منیر احمد ،محمد یار ڈاکٹر نسیم ملک منظور کاکڑ حاجی خانان سید محمد دین آغامحراب خان محمد رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک منظور کاکڑ اور سید محمد دین آغا نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ فعال ومنظم تنظیم کے بغیر درپیش چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی صفوں کو منظم کریں ۔اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، ضلع پشین میں کامیاب ورکرز اجلاس کے انعقاد سے کارکنوں کی ذہنی فکری استعداد میں اضافہ ہوگا جس کے یقیناً مستقبل میں تنظیمی فعالیت پر مثبت اور دیرپا نتائج برآمد ہوں گے۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...