کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی ،سینئر نائب صدر حاجی آغاگل خلجی اور نائب صدر عبدالاحد آغا نے کہا ہے کہ جو قومیں آزادی جیسی نعمت کی قدرنہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں،14 اگست پاکستانیوں کےلئے تجدید عہد کا دن ہے،ہم سب کو مل کر ملک وقوم کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اگست کی صبح ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ میں پرچم کشائی کے موقع پر کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ارکان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو غلام ہیں ۔برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا اب ہمیں اپنے آبائواجداد کی قربانیوں کی بدولت ملنے والی آزادی کی قدرکرنا ہوگی ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ملک و قوم کی ترقی کےلئے سب کومل کر کردار اداکرنا ہوگا۔
کوئٹہایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں...
قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات و خالق آباد منگچر کے درمیانی ایریاء کے قریب موٹر سائیکل کو...
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی...
کوئٹہبلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں...
کوئٹہ نادرا کی جانب سے کوئٹہ،چمن،سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباداور ژوب میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ای کچہری کا...
کوئٹہ۔ ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے شیر ی سے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا پولیس کے...
کوئٹہکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر...
٭…ڈاکٹر عنایت اللہ خان غلزئی کی اہلیہ اور معروف معالج ڈاکٹر حیات اللہ خان غلزئی کی والدہ کی فاتحہ خوانی اور...