میرجمہوریت کی برسی پر20اگست کو تعزیتی ریفرنس ہوگا‘ عطاء محمد بنگلزئی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی عہدیداروںسینئر اوربی ایس او پجار کے دوستوں کااجلاس جس میں فیصلہ ہوا کہ 20 اگست کو میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں ہوگااجلاس میںپجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ حاصل بزنجو کی سیاسی جدوجہد سیاسی کارکنوں اور جمہوری عمل کے لیے مشعل راہ ہےمرحوم کی نڈرانداز والی جدوجہد کی لوگ آج مثال دیتے ہیں جنہوںنےکبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے جو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتاہے۔