کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت اور تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں ڈاکٹر بہار شاہ ، امان بلوچ ، صبور کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ڈاکٹر کلیم اللہ اور دیگر نے کہا کہ حکومت کنٹریکٹ سسٹم لاگو کرکے محکمہ صحت کو مزید تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکٹر ایڈہاک کی بنیاد پر صوبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں ، مستقل ملازمت ڈاکٹروں کا حق ہے اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو اپنا حق لینے کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں جہاں اگر ایڈہاک پر بھرتیاں کی جاتی ہیں تو وہاں سہولیات بھی زیادہ دی جاتی ہیں جبکہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کو کوئی سہولت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کوتاہیوں کا ملبہ ڈاکٹر پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس جدید دور میں تین میڈیکل کالجز گزشتہ 15 سال سے زیر تعمیر ہیں اس جانب بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی ، تینوں میں سے صرف ایک میڈیکل کالج فعال ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔
کوئٹہایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں...
قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات و خالق آباد منگچر کے درمیانی ایریاء کے قریب موٹر سائیکل کو...
کوئٹہ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی...
کوئٹہبلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں...
کوئٹہ نادرا کی جانب سے کوئٹہ،چمن،سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباداور ژوب میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ای کچہری کا...
کوئٹہ۔ ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے شیر ی سے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا پولیس کے...
کوئٹہکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر...
٭…ڈاکٹر عنایت اللہ خان غلزئی کی اہلیہ اور معروف معالج ڈاکٹر حیات اللہ خان غلزئی کی والدہ کی فاتحہ خوانی اور...