اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے گھر گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو تجویز پیش کی کہ وہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو یہ تجویز دیں کہ ہر علاقے کی بڑی شاہراہوں اور چوکوں پر اس علاقے کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کئے جائیں تاکہ وہاں کے مقامی اور رہائشی لوگ اس بات پر فخر محسوس کریں کہ شہید سپاہی کا تعلق ان کے اپنے علاقے سے ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین بھی موجود تھے۔
دالبندین ایم پی اے صادق سنجرانی، میر اعجاز سنجرانی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالودود سنجرانی سے سپرنٹنڈنٹ...
گوادر جامعہ گوادر کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر کی زیر صدارت ایک اہم...
کوئٹہ زرغون ویلفیئر ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس صدر سید عبدالقدیر آغا اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر...
کوئٹہ جمعیت کے صوبائی پریس ریلیز میں سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پرتیزاب پھینکنے اور سرکاری اسپتالوں...
اوستا محمد اوستا محمد میں نوجوان نے گھریلو ناچاکی پر خودکشی کر لی، مقتول کی شناخت 26 سالہ عامر علی ولد آچر خان...
کوئٹہڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
کوئٹہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر...
کوئٹہپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے چیئرمین کامریڈ نذر مینگل،کامریڈ غلام رسول، کامریڈ عمران، ماسٹر ظفر...