منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز جلد فائنل ہو جائیں گے‘ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(خ ن )ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی مانند ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری میں منسٹریل اسٹاف کا اہم کردار ہے محکمہ کا منسٹریل اسٹاف 10سال سے سروس رولز نہ ہونے کے باعث پروموشن سے محروم ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد منسٹریل اسٹاف کے پروموشن رولز کو حتمی شکل دی جائے تا کہ کئی دہائیوں سے ترقیوں کے انتظار میں بیٹھے ملازمین کی داد رسی ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ افرادی قوت تربیت کی جانب سے سروس رولز تیار کر کے سیکرٹریٹ ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔امید ہے کہ جلد ہی دیگر مراحل مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔