جے ٹی آئی کے کارکنوں کی ذہن سازی کیلئے کردار ادا کریں گے، حافظ ہمایوں چشتی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے صوبائی کنوینر حافظ محمد ہمایوں چشتی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فکری شعور دینا ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے ،کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور ذہن سازی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ،یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان مقامی مفسرین سے قرآن پاک کو با ترجمہ پڑھ کر تہذیبی معاشرے کی تشکیل کے معاون بنیں سیرت رسول ﷺ اور حکایات صحابہ کے مطالعہ کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ والدین اپنی مکمل نگرانی میں پرائمری سطح تک پڑھنے والے بچوں کو قاعدہ، دعائیہ کلمات، اور خوشخطی سیکھنے کے لیے مکمل پڑھائی کا ماحول فراہم کریں تاکہ ابتدائی طور پر بچے کا ذہن کھیل کود اور لغویات سے بچایا جاسکے ۔