سرد علاقوں کے جماعت ہشتم کے امتحانات 18 تا 23 نومبر تک ہوں گے

18 اگست ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن نظام الدین مینگل کاکہنا ہے کہ بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کے تحت اس سال سرد علاقہ جاتکے جماعت ہشتم ریگولر گورنمنٹ سکولز، پرائیویٹ سکولز، کیڈٹ کالجز، بی آرسی کالجز اور پرائیویٹ امیدوارانکے امتحانات 18 نومبر تا 23 نومبر تک منعقد ہوں گے- اس سلسلے میں امتحانی فارم 10 اگست تا 16 ستمبر تک متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کئے جاسکتے ہیں، جبکہ مقررہ تارخ کے بعد 26 ستمبر تک 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کیے جائیں گے، امتحانی فیس متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کے دفتر میں جمع ہو گی-