ایپکا کے زیرا ہتمام 20اگست کو کوئٹہ میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی

18 اگست ، 2024

کوئٹہ (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے بیان میں ایپکاخاران کے صدر مقبول بلوچ کے بارہا انتقامی تبادلوں کیخلاف منگل 20اگست کو کوئٹہ کے تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبول بلوچ کو ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنیکی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے اعلی افسران کے رویہ کیخلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔