کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے 9 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنھیں آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے،پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر کو صبح گیارہ بجے جمع کرائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبرکو 11 بج کر 30 منٹ پر کھولی جائیں گی۔
کوئٹہلسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں اساتذہ اور انتظامی عملے کی جانب گوادر...
بیلہ سی آئی اے پولیس لسبیلہ کے انچارج انسپکٹر جان محمد جاموٹ نے اہلکاروں کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران سندھ...
ڈیرہ مراد جمالی سابق صوبائی وزیر اور ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان...
گنداواہ مین شاہی بازار میں نامعلوم افراد نے اقلیتی تاجر کو زدوکوب کیا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں...
نوشکی نوشکی ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سردار شیر خان پرکانی نے ایک بیان...
کوئٹہ بزم صائم ادبیات، صائم اردو اکیڈمی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی مناسبت سےمشاعرہ...
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے بلوچستان کمیشن برائے مقامِ...